English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پشاورپولیس نے مویشی منڈی میں جعلی کرنسی استعمال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

القمر

پشاور:تھانہ چمکنی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالا مویشی منڈی میں جعلی کرنسی استعمال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چمکنی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کالا منڈی میں جعلی کرنسی استعمال کرنے والا نوسرباز موجود ہے ،جس پر ایس ایچ او تھانہ چمکنی احمد اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت شاہد علی و لد اسلام گل کے نام سے ہوئی ۔

گرفتارملزم کا تعلق چارسدہ سے ہے جوکہ سادہ لوح شہریوں کو ٹارگٹ کرکے ان سے مویشی خرید نے کے بدلے جعلی کرنسی تھما کر رفوچکر ہو جاتاتھا 

۔ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلی کرنسی کے لین دین میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جس کے قبضے سے53ہزار روپے جعلی کرنسی برآمد کر لی گئی ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے