English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی نے آصف زرداری کی نااہلی کیلیے ریفرنس دائرکردیا

القمر

اسلام آباد: تحریک انصاف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کے لئے ریفرنس دائرکردیا۔ریفرنس کے ساتھ قانون سے انحراف کے شواہد بھی منسلک کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نیسابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کے لئے اسپیکر کے پاس ریفرنس دائرکردیا۔ ریفرنس کے ساتھ آصف زرداری کی جانب سے قانون سے مکمل انحراف کے طویل شواہد بھی جمع کرائے گئے ہیں۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کیخلاف ریفرنس نااہلی کے لئے فائل کیا ہے۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ جب آپ حلف اٹھاتے ہیں تو ملک کے قانون کی پاسداری کرتے ہیں، 2008سے 2013 تک پیپلزپارٹی کی حکومت تھی ، آصف زرداری نیتوشہ خانہ کو لکھا قیمت بتائیں ہم رقم جمع کرا دیں گے ، وزیراعظم کے پاس اتھارٹی نہیں کہ وہ ایسی اجازت دے سکیں۔ انھوں نے کہا کہ کہتے ہیں تحفہ میں دی گئی گاڑیاں خریدنے کی اجازت نہیں ہوتی، مگرآصف زرداری نے بطورصدرتوشہ خانہ سے تین گاڑیاں لیں جبکہ عمران خان نے توشہ خانہ سیقانونی طریقیسیچیزیں خریدی۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی انکی نشست این اے213 سے نااہلی ہونی چاہیے، یوسف گیلانی پرایوان صدر سے دبا ڈالا گیا کہ یہ گاڑیاں مجھیلیکردو ، یہ لوگ توشہ خانہ میں خان صاحب پرانگلی اٹھاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے