English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب؛ وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے عہدے سے استعفا دے دیا

القمر

لاہور: وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے وزارت کے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ نے اپنا استعفا وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو پیش کردیا، جس میں انہوں نے وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بطور وزیر داخلہ پنجاب مزید کام جاری نہیں رکھنا چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ چند ذاتی ناگزیر وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفا دے رہا ہوں۔ انہوں نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے