English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کشمیری حریت رہنما علی گیلانی کے داماد بھارتی حراست میں انتقال کر گئے

القمر

نئی دہلی: کشمیری رہنماعلی گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ بھارتی حراست میں انتقال کرگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  بھارت کی جیل میں غیرقانونی طور پر طویل عرصے سے قید مرحوم کشمیری رہنما علی گیلانی کے داماد اور آل پارٹیزحریت کانفرنس کے رہنما الطاف احمد شاہ انتقال کرگئے۔

الطاف احمد شاہ 2017ء سے دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید تھے۔انہیں طیبعت زیادہ خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔الطاف احمد شاہ کو قید کے دوران کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اس کے باوجود بھارتی حکومت نے انہیں رہا نہیں کیا۔

بھارت کی جانب سے نظربند یا جیلوں میں اسیر رکھے گئے کشمیری رہنماؤں سمیت دیگرمسلمان قیدیوں کو علاج معالجے سمیت کسی قسم کی کوئی بنیادی انسانی ضرورت فراہم نہیں کی جاتی جس سے ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے