اسلام آباد: اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے خرابی صحت کے باعث استعفی دیا ہے تاہم وزیر اعظم نے اٹارنی جنرل کو نئی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔
اٹارنی جنرل نے خرابی صحت کے باعث مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کر لی جس کے بعد وفاقی حکومت نے نئے اٹارنی جنرل کی تلاش شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ پاستان مسلم لیگ ن ے دور حومت میں بھی اٹارنی جنرل آف پاستان رہنے والے اشتر اوصاف علی 2015۔2016 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے قانون و انصاف بھی رہ چکے ہیں۔
