English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چوروں کو مسلط کر کے ان کی چوری معاف کرانا قوم نہیں بھولے گی، عمران خان

القمر

شرقپور: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران نیب، ایف آئی اے کے سربراہوں کو چوری روکنے کے لیے نہیں چوری سے بچانے کے لیے رکھتے ہیں، شہباز شریف، حمزہ شہبازکیس کے چار گواہ مر چکے ہیں، یہ وہ لوگ ہے جو کبھی بھی اداروں کو مضبوط نہیں ہونے دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ  ساڑھے تین سال حکومت کی ایک آدمی کا نام بتا دیں جس کومیں نے سفارش پر لگوایا ہو، مجھے اپنا جج اور نہ مجھے اپنا آرمی چیف چاہیے، میں لوگوں کومیرٹ پرلانا چاہتا ہوں جو اداروں کو مضبوط کریں۔

چیئرمین  پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چوروں کو مسلط کر کے ان کی چوری معاف کرانا قوم نہیں بھولے گی۔ جن کا پیسہ سب کچھ باہر ہے ان کے لیے آج ہماری ایجنسیز کھڑی ہیں، ہمارے ملک پربڑے بڑے مجرموں کومسلط کردیا گیا ہے، انہوں نے قوم کا پیسہ چوری کیا تھا اب این آر او لیکر پیسہ معاف کرا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  مجرم نیب کا قانون بدل کر 1100 ارب معاف کرا رہے ہیں، قوم کا پیسہ انہوں نے چوری کر کے باہر بھیج دیا۔ جن پیسوں سے ترقیاتی کام ہونا تھے اس کو چوری کرلیا گیا، کرپشن ملکوں کوتباہ کردیتی ہے۔

پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ 26سال سے کرپشن کے خلاف جہاد کر رہا ہوں،30 سال سے دو خاندان ملک میں چوری کررہے ہیں، یہ باہر بیٹھ کر این آراو لیتے ہیں، پہلے پرویز مشرف سے این آر او لیا پھرآ کر ملک لوٹا، مشرف کے این آراوکے بعد 6 ہزارارب سے پاکستان کا قرضہ 30 ہزارارب تک بڑھا،قرضوں کی قسطیں قوم اپنے خون سے ادا کرتی ہے، ہمارے دورمیں آدھا پیسہ ان کے لیے ہوئے قرضوں کی قسطوں پرچلا گیا تھا،یہ پیسہ چوری کرنے کے لیے ادارے بھی تباہ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے