English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس کی تاج پوشی مئی 2023 میں ہوگی

القمر

لندن: برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کی باضابطہ تاج پوشی 6 مئی 2023 کو ہوگی۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تاج پوشی کی تقریب ویسٹ منسٹر ایبی میں 6 مئی 2023 کو ہوگی۔

بیان میں بتایا گیا کہ ماضی کی ایسی تقاریب کے مقابلے میں اس بار زیادہ جدید انداز کو اپنایا جائے گا اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے گا۔آرچ بشپ آف کینٹربری برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کریں گے۔

بیان کے مطابق اس تقریب میں موجودہ عہد کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ ایک ہزار سال پرانی روایات کا بھی خیال رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ 8 ستمبر کو ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے چارلس برطانیہ کے بادشاہ بن گئے تھے جس کی رسمی تصدیق سینٹ جیمز پیلس میں ایک تقریب کے دوران کی گئی۔بکنگھم پیلس کے بیان میں تاج پوشی کی زیادہ تفصیلا ت نہیں بتائی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے