اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان سے کہہ دیا ہے کہ آر کرو یا پار، مزید تاخیر نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پوری امید ہیاس اتوار کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دے گا۔میں نے آج عمران خان کوجلسے میں کہا ہے کہ آر کرو یا پار،اب یا کبھی نہیں اور دیر نہ کرو۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جب انصاف مرجاتا ہے تو انتقام جنم پاتاہے۔آل شریف نے انصاف کو نیلام گھر میں سجا دیا ہے۔حکومت نیاپنے کیسز ختم کروا کے اپنی سیاسی قبرکھودی ہے۔
شیخ رشید کا کہا تھا کہ چوروں کے کیسز کے پیچھے بڑے فیس(چہرے)اوردستانے پہنیہوئیہاتھ ہیں، جوڈیل اورڈھیل کروا رہیہیں۔بڑا ڈاکو ہی بڑاحکمران ہے۔ انصاف اورقانون غریب کیلیے ہے۔پاکستان میں آل شریف کی منی لانڈرنگ کے آگے انصاف بھی شرمندہ ہے۔ شریف خاندان کیکنفرم کیسز میں بریت کی وجہ سیعمران خان کی کال کوایندھن ملیگا۔
