English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں نوجوان نے بی کام کی طالبہ کو چلتی ٹرین کے آگے پھینک دیا

القمر

چنئی:بھارت کے شہر چنئی میں سفاک شخص نے چلتی ٹرین کے آگے بی کام کی طالبہ کو دھکا دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ  سینٹ تھامس مائونٹ اسٹیشن پر پیش آیا جہاں چلتی ٹرین کے سامنے ملزم نے 20 سالہ طالبہ کو دھکا دے کر اس کی جان لے لی۔مقتولہ پرائیویٹ کالج میں بی کام پارٹ ٹو کی طالبہ تھی اور جس شخص نے اسے مبینہ طور پر دھکا دیا اس کی شناخت 23 سالہ ستیش کے طور پر کی گئی ہے جو مفرور ہے۔

پولیس کے مطابق ستھیا ٹرین کا انتظار کر رہی تھی جب ستیش اس کے قریب پہنچا اور اس کے ساتھ جھگڑا کرنے لگا اور ستیش نے مبینہ طور پر اسے پٹری پر دھکیل دیا۔ستھیا کی لاش پہیوں کے نیچے آگئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، جس کے بعد ستیش اسٹیشن سے بھاگ گیا۔ قتل کے مقام پر پہنچ کر ریلوے پولیس نے ستھیا کی لاش کو پٹریوں سے نکالا اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

The post بھارت میں نوجوان نے بی کام کی طالبہ کو چلتی ٹرین کے آگے پھینک دیا appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے