لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنا ری ہیب مکمل کرکے ہفتے کے روزبرسبین پہنچیں گے۔
شاہین شاہ 17اور 19اکتوبر کو بالترتیب انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف شیڈول وارم اپ میچز میں شرکت کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ سری لنکا کے خلاف انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ قومی اسکواڈ کو دوبارہ جوائن کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔
گزشتہ 10 روز سے روزانہ بغیر کسی درد کے تیز رفتاری سے 6 سے 8 اوورز پھینک رہا ہوں، ری ہیب کا یہ پروگرام بہت سخت اور مشکل تھا۔
