English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بڑے چوروں کو این آر او ٹو دیا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں، عمران خان

القمر

کراچی: تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر بڑے چوروں کو این آر او ٹو دے دیا تو اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ملک لوٹ کر باہر چلے جاو¿، این آر او لے کر واپس آؤ اور پھر ملک لوٹ کر باہر بھاگ جاؤ۔ وقت آگیا ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے پورے پاکستان کے وکلا کھڑے ہوں۔ امید رکھتا ہوں آپ سب میرے ساتھ چلیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ وکلا کمیونٹی کے پاس اس لیے آیا ہوں کہ آپ لوگ قانون کی عملداری کو سمجھتے ہیں، قانون کی حکمرانی کی دھجیاں اڑائی گئیں تو کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں حقیقی آزادی کی سیاست نہیں ان چوروں کے خلاف جہاد کر رہا ہوں، 1947 میں پاکستان موومنٹ کو دو عظیم وکیلوں نے لیڈ کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے