English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قبل از وقت انتخابات کا فیصلہ ہوا تو حکومت خود کرے گی، خواجہ آصف

القمر

اسلام آباد: مسلم لیگ( ن )کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انتخابات آئین کے مطابق اپنے وقت پر ہی ہوں گے، اگر قبل از وقت انتخابات کا فیصلہ ہوا تو حکومت خود کرے گی، یہ کہنا کہ فلاں نے فون کیا ہے ایک شخص کی ذاتی فرسٹریشن کا نتیجہ ہے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ  وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ قازقستان نہایت اہم اور کامیاب رہا،2ماہ میں وزیراعظم کی 40 ممالک کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں، قبل از وقت انتخابات ہوئے تو فیصلہ کسی بھی دبا ﺅکے تحت نہیں ہو گا،آئین اس کی اجازت دیتا ہے مگر انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ قازقستان نہایت اہم اور کامیاب رہا،2ماہ میں وزیراعظم کی 40 ممالک کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں، وزیراعظم کا ایک کے بعد ایک کامیاب دورہ جاری ہے، سیکا سمٹ میں وزیراعظم نے مختلف عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں،ہماری ضمانتیں ہوئیں، نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوتے رہے، انہوں نے 200 پیشیاں بھگتیں، مریم نواز نے بھی تقریبا اتنی پیشیاں بھگتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے