English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دل کہہ رہا ہے آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیمیں فائنل کھیلیں گی، شعیب ملک

القمر

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی20ورلڈکپ 2022کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی ہے۔

سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ قومی ٹیم ہمیشہ ٹی20ورلڈکپ میں اچھا کھیلتی ہوئی آئی ہے، میرا دل کہہ رہا ہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیمیں فائنل کھیلیں گی،انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر کو ہمیں سپورٹ کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہاکہ  کرکٹ کا کھیل 4چھکوں پر محیط نہیں ہے اسٹرائیک روٹیٹ کرنا پڑتی ہے،ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کیے گئے سوال پر شعیب ملک نے کہا کہ ابھی ایسا کچھ نہیں سوچا، جس دن ریٹائرمنٹ لوں گا، کھلے دل سے اعلان کروں گا۔

شعیب ملک نے کہا کہ کپتان بننے کے بعد میں نے بابر کو کبھی مجبور نہیں کیا اور نہ کبھی کروں گا البتہ بابر کو جگہ دینا چاہتا ہوں کیونکہ مجھے پتا ہے اس کے بعد زندگی مزید مصروف ہوجاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے