ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم کیو ایم کا سابقہ سیاسی مرکز خورشید بیگم ہال میڈیکل کیمپ میں تبدیل

 کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کا سابقہ سیاسی مرکز خورشید بیگم ہال میڈیکل کیمپ میں تبدیل کردیا گیا۔

عدالتی احکامات پرعزیز آباد میں خورشید بیگم ہال میں میڈیکل کیمپ لگا دیا جہاں علاقہ مکینوں کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک مفت علاج اور دوائیاں تقسیم کی گئیں۔

خورشید بیگم ہال میں میڈیکل کیمپ ڈی ایچ او کی جانب سے لگایا گیا۔ واضح رہے کہ خورشید بیگم سیکٹریریٹ سے ایم کیو ایم کے تنظیمی امور چلائے جاتے تھے۔ خورشید ہال کا پلاٹ فلاحی کام کے لیے مختص تھا جس کو اصل اسٹیٹس پر بحال کیا گیا ہے۔

عدالتی احکامات پر مذکورہ اراضی کو اصل شکل دینے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں