صدر رجب طیب ایردوان نے ترکیہ کے سرکاری دورے پر آنے والے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حامد الثانی سے ملاقات کی۔
صدر ایردوان نے قطر کے امیر شیخ تمیم سے استنبول میں دولماباہچے کے اموری آفس میں ملاقات کی۔
بند کمرے میں ہونے والی ملاقات کے بعد ایردوان اور الا ثانی نے ترکیہ -قطر اعلی حکمت عملی کمیٹی کے 8ویں اجلاس کی صدارت کی، جس میں دونوں ممالک کے متعلقہ وزراء نے شرکت کی۔
وزیر خارجہ مولود چاووش اولو اور قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الا ثانی نے ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے۔
صدر ایردوان اورامیر ِ شیخ تمیم کی موجودگی میں منعقدہ تقریب میں مختلف شعبوں میں تعاون کے بارے میں 11 معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
