English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عراق:نو منتخب صدر عبدالطیف رشید نے قلمدان سنبھال لیا

القمر

 عراق میں گزشتہ ہفتے ارکان پارلیمان کی جانب سے منتخب کردہ صدر  عبداللطیف رشید نےاپنا قلمدان سنبھال لیا ہے۔

 عراقی صدر  کے لیے  بغداد میں واقع قصر صدارت  میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں اسپیکر پارلیمان محمد حالبوسی ،نائب اسپیکر،پارلیمان میں موجود سیاسی جماعتوں کے لیڈران،سابق فوجی سربراہان اور سابق صدر فواد معصوم  نے بھی شرکت کی ۔

نو منتخب صدر کی اہلیہ شہ ناز ابراہیم،صاحب زادی،صاحب زادے ،بہو اور پوتا بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

اس تقریب میں  سابقہ صدر برہم صالح موجود نہیں تھے۔

 کردی سیاست دان عبد اللطیف رشید کو 13 اکتوبر کو  پارلیمان میں ہوئی رائے دہی میں ملک کا نیا صدر منتخب کیا گیا تھا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے