ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ مِں کان کا حادثہ،سعودی فرماں روان کا ترک عوام کے نام تعزیتی پیغام

سعودی فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز نے  صدر رجب طیب ایردوان کو ضلع بارتین میں واقع کان کے حادثے میں ہلاک شدگان کے لیے ایک تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے ۔

 سعودی خبر رساں ایجنسی  SPA کے مطابق، شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں   ہلاک شدگان کان کنوں اور ان کے لواحقین سمیت برادر ترک عوام  سے دلی تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ رب العزت اس واقعے میں ہلاک شدگان  کی مغفرت  اور ان کے ورثا٫ کو صبر عطا کرےاور ترک برادر عوام کو ہر قسم کے شر اور مصیبتوں سے محفوظ رکھے۔

 گزشتہ جمعہ14 اکتوبر کو ضلع بارتین کے قصبے اماسرا کی ایک  کان میں ہوئے دھماکے میں41 کان کن ہلاک ہو گئے تھے ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں