English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نام لیے بغیر عمران خان کی اسلام آباد میں بیٹھے ‘ایک شخص’ پر شدید تنقید

القمر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 17 اکتوبر 2022 کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلام آباد میں بیٹھے ایک شخص پر شدید تنقید کی اور ان پر سنگین الزامات لگائے۔ عمران خان نے اس شخص کا نام لیے بغیر کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھا ہوا یہ شخص ملک کو بدنام کر رہا ہے۔ اس ملک کے آئین کو توڑ رہا ہے۔ اداروں کو بدنام کر رہا ہے اور اداروں کے خلاف نفرتیں پیدا کر رہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب سے اسلام آباد میں اس کی پوسٹنگ ہوِئی ہے، اس نے لوگوں کو اٹھانا شروع کر دیا ہے اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس شخص نے اپنے کاموں سے آرمی چیف کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے مگر مجھے یقین ہے کہ آرمی چیف کو اس کا علم بھی نہیں ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے