English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ضمنی انتخابی نتائج کے بعد پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ گئی، شیخ رشید

القمر

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بیک ڈور مذاکرات ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنی مشکل سے نواز شریف باہر گئے، اتنی آسانی سے واپس نہیں آئیں گے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کے وزرا کی تعداد 76 ہے، جس میں سے 20 بے محکمہ ہیں جب کہ 25 نے گوشوارے جمع نہیں کروائے ہیں۔ ملکی معاشی صورت حال پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گردشی قرضہ ہوشربا سطح تک پہنچ گیا ہے۔ اکتوبر نومبر میں آر پار ہوکر رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے