English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صومالیہ،دارالحکومت موغادیشو میں دھماکہ، کم از کم 8 شہری ہلاک ، 5 زخمی

القمر

موغادیشو:صومالیہ  کے  دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم 8 شہری ہلاک اور 5 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے  کے مطابق صومالی دارالحکومت موغادیشو میں بارودی سرنگ کا دھماکا ضلع وڈاجر میں واقع القلو علاقے کی ایک مصروف سڑک پر ٹریفک جام کے دوران ہوا جس میں کم از کم 8 شہری ہلاک اور 5 سے زائد زخمی ہو گئے۔

کسی گروپ نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی  تاہم اس میں  الشباب کے  ملوث ہونے کا امکان ہے۔جولائی میں جنوبی صومالیہ میں ایک سرکاری عمارت کے دروازے پر خودکش حملہ آور کے خود کو دھماکے سے اڑانے کے بعد کم از کم 11 افراد  ہلاک ہوگئے تھے۔

The post صومالیہ،دارالحکومت موغادیشو میں دھماکہ، کم از کم 8 شہری ہلاک ، 5 زخمی appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے