English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خاتونِ اوّل: مشلین گائیڈ میں شمولیت ترک دسترخوان کے لئے ایک عالمگیر روزن ہے

القمر

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان نے کہا ہے کہ ” مشلین گائیڈ میں استنبول سے منتخب 53 ترک ریستورانوں کو شامل کیا جانا بلاشبہ ہمارے دسترخوان کے لئے ایک عالمگیر روزن کی حیثیت رکھتا ہے”۔

خاتونِ اوّل امینہ ایردوان نے مشلین گائیڈ میں استنبول  کے 53 ترک ریستورانوں کی شمولیت سے متعلق سوشل میڈیا سے بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ استنبول سے 53 ترک ریستورانوں کا مشلین گائیڈ میں جگہ پانا  بلاشبہ ہمارے دسترخوان کے لئے ایک عالمگیر روزن کا مفہوم رکھتا ہے۔ اس وسیلے سے میں ‘فاتح تتاک’ شیف کو  بھی پہلی دفعہ مشلین  ڈبل اسٹار جیتنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ  ہماری سینکڑوں سالہ تاریخ کی حامل کھانوں کی تعریفوں پر مشتمل "ترک دسترخوان ” نامی کتاب کے مصّنف اور قابلِ قدر شیف کا، بین الاقوامی پلیٹ فورم پر پذیرائی کی حامل، گائیڈ  میں جگہ پانا بلامبالغہ قابلِ فخر بات ہے۔

خاتونِ اوّل نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ یہ قدم، ہمارے ملک کو فن طبّاخی کا مرکز بنانے میں،  پہلا قدم ثابت ہو گا اور آنے والے دنوں میں بہت سی کامیابیوں کے لئے پُل کا کام کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے