میکسیکو کے صوبہ جالیسکو میں ایک فن فئیرپارک پر مسلح حملہ میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔
میکسیکو ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبے سے منسلک شہر زاپوپان میں واقع فن فئیر پارک میں تاحال نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے حملہ کیا گیا۔
حملے میں لانگ بیرل اسلحہ استعمال کیا گیا اور حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔
عینی شاہدوں کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور حملے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔
ماہرین کے مطابق حملہ جرائم پیشہ جتھوں کی باہمی چپقلش کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔
