English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرانسیسی کمپنی "لافارج" نے داعش سے گٹھ جوڑ قبول کرلیا

القمر

 فرانسیسی سیمنٹ فیکٹری لافارج نے داعش کی مدد کرنے کا الزام قبول کرلیا ۔

 امریکہ میں  جاری مقدمے کے نتیجے میں لافارج نے نیو یارک میں  بروکلین  کی وفاقی عدالت میں ایک  معاہدہ طے کیا ہے۔

 اس معاہدے کے تحت لافارج نے داعش کی  اعانت کرنے کا الزام قبول  کرتےہوئے 777٫78 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کی بھی حامی بھری ہے ۔

 لافارج نے اپنے بیان میں اس بات کا قبول کیا کہ  وہ اور اس کی ذیلی کمپنیوں نے شام میں داعش ک اعانت کی تھی جو کہ  خلاف قانون حرکت  تھی لہذا فیکٹری انتظامیہ اس واقعے پر شدید نادم ہے۔

 فرانسیسی عدالت نے 7 ستمبر 2021 کو لافارج کی طرف سے شام میں داعش کے دہشتگردوں کی مالی اعانت کے الزام پر مقدمے کا آغاز کیا تھا۔

 پیرس کی اپیل کورٹ نے بھی بعد ازاں اس الزام کی تحقیقات شروع کی تھیں۔

 ٹی آر ٹی  نے نومبر 2021 کو  اپنی ایک دستاویزی فلم "THE FACTORY” میں فرانسیسی حکومت سے قریبی  تعلقات کی حامل کمپنی لافارج کے پی کےکے اور داعش کو  کروڑوں ڈالر کی رقوم فراہم کرنے کا پردہ بھی فاش کیا تھا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے