English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپ، گیس کی فکر میں ہاتھ پاوں مار رہا ہے لیکن ترکیہ کو ایسی کوئی پریشانی نہیں ہے: ایردوان

القمر

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ یورپ  کو فکر لاحق ہے کہ قدرتی گیس کہاں سے خریدے لیکن ترکیہ کو ایسا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے قومی اسمبلی گروپ اجلاس سے خطاب کیا۔

انہوں نے، 24 فروری سے جاری، روس۔ یوکرین جنگ کی وجہ سے یورپ کو درپیش قدرتی گیس کی رسد کے مسئلے کی طرف اشارہ کیا اور کہا ہے کہ اس وقت یورپ قدرتی گیس کی رسد کے لئے اِدھر اُدھر ہاتھ پاوں مار رہا ہے۔ لیکن اللہ کا شکر ہے کہ ترکیہ کو ایسی کوئی پریشانی نہیں ہے۔  ترکیہ نہ صرف گیس کی رسد کے معاملے میں مطمئن ہے بلکہ اب انشاءاللہ  گیس سپلائی مرکز بھی بن رہا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ  روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ حالیہ ملاقات میں اس موضوع پر ہمارے درمیان اتفاقِ رائے طے پا گیا ہے۔ روس سے آنے والی گیس کے ساتھ ہم ترکی کو سپلائی مرکز کی شکل دے دیں گے۔ جیسا کہ صدر پوتن نے بھی کہا ہے کہ  ‘یورپ چاہے تو ترکیہ سے گیس خرید  سکتا ہے’۔

ٹوئر ازم سیکٹر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "رواں سال کا سیاحتی سیزن بھی بہت بابرکت گزر رہا ہے۔ 50 ملین سیاحوں  کی میزبانی کر کے ترکیہ   40 بلین ڈالر سیاحتی زرِ مبادلہ کی طرف بڑھ رہا ہے اور  ہم اس زرِ مبادلہ میں اور بھی اضافے کی کوششوں میں ہیں”۔

انہوں نے کہا ہے کہ ” گذشتہ سال میں ترکیہ کی ترقیاتی شرح 11،4 فیصد تھی جو  رواں سال کے پہلے نصف میں ہی 7،5 تک پہنچ گئی ہے۔ آئندہ سال اسی رفتار کو برقرار رکھنے کے لئے ہم نے ایک ترقی دوست بجٹ تیار کیا ہے۔ اس وقت ہماری برآمدات 250 بلین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں اور ہمارا بجٹ  اس تعداد میں مزید اضافے کے امکان کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں بیروزگاری کی شرح 30 ملین سے کم ہو کر تاریخ کے کم ترین درجے پر آ گئی ہے۔ یہ شرح اس بات کی طرف اشارہ  ہے کہ ہم، بیروزگاری کو اکائی  کے خانے میں لانے کی سمت میں گامزن ہیں۔ اس وقت ہماری برآمدات 250 بلین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں اور ہم نے اس مقدار میں مزید اضافے کے امکان کا حامل بجٹ تیار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے