ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت اقلیتوں کا تحفظ، نفرت پرمبنی تقاریرکی مذمت کرے، اقوام متحدہ

نئی دہلی :اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ بھارت اقلیتوں کا تحفظ کرے اور نفرت پرمبنی تقاریر کی مذمت کرے۔ بھارت کا دورہ کرنے والے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک تقریب میں بھارت پر کھل کر تنقید کی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرے اور نفرت پر مبنی تقاریر کی مذمت کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزادی اظہار،انسانی حقوق اور پریس کی آزادی کویقینی بنانا بھارت کی ذمہ داری ہے۔ عالمی برادری میں بھارت کی بات اس وقت سنی جائے گی جب وہ انسانی حقوق کا احترام کرے گا اور تمام افراد کے ذاتی اورانسانی حقوق خصوصا اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے گا۔ انسانی حقوق ہر ایک کا پیدائشی حق ہے لیکن اس کی فراہمی اورتحفظ کے لیے اقدامات کرنا پڑتے ہیں۔

The post بھارت اقلیتوں کا تحفظ، نفرت پرمبنی تقاریرکی مذمت کرے، اقوام متحدہ appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں