صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ جمہوریہ ترکیہ کی 99 ویں سالگرہ یعنی 2023 میں ٹوگ گاڑی کو اسمبلی لائن سے اتارا جائیگا جو کہ ہمارے ملک کی ٹیکنالوجی کے کس سطح تک آنے کا مظہر ہے۔
جناب ایردوان نے استنبول یونیورسٹی کے جمیل بل سیل کانفرس میں منعقدہ "بلاک چین استنبول ” پروگرام میں شرکت کی۔
صدر ایردوان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ "ہماری ٹوگ کار، جسے ہم اپنی جمہوریہ کی 99ویں سالگرہ کے موقع پر اسمبلی سے اتارنے کی تقریب منعقد کریں گے، ٹیکنالوجی میں ہمارا ملک جس سطح تک پہنچ چکا ہے اس کی علامتوں میں سے ایک ہے۔ مجھے امید ہے کہ ٹوگ، جو کہ ایک سمارٹ کار ہے جس میں بہت زیادہ خصوصیات ہیں ، بہت سے شعبوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہو کر ہمارے ملک میں اہم کردار ادا کرے گی۔”
اپنی تقریر میں صدر نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ترکی کی دفاعی صنعت کی مصنوعات کی سالانہ برآمدات جو کہ 250 ملین ڈالر تھی، کو بڑھا کر 3 ارب ڈالر سے زائد کر دیا۔