ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک قالین بافوں نے ایک ارب 98 کروڑ 12 لاکھ 84 ہزار ڈالر کے قالین فروخت کئے

ترک قالین بافوں نے رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران قالینوں کی برآمد سے ایک ارب 98 کروڑ 12 لاکھ 84 ہزار ڈالر منافع کمایا ہے۔

جنوب مشرقی اناطولیہ برآمد کنندگان یونین کے اعداد و شمار کے مطابق ترک قالین بافوں نے سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 183 ممالک  اور آزاد علاقوں  کو 40 کروڑ 73 لاکھ19 ہزار مربع میٹر قالین برآمد کر کے ایک ارب 98 کروڑ12 لاکھ 84 ہزار  ڈالر زرِ مبادلہ کمایا ہے۔

برآمد کنندگان نے مشینی قالینوں سے ایک ارب 62 کروڑ 80 ہزار ڈالر ، ٹفٹڈ قالینوں سے 30 کروڑ 69 لاکھ 53 ہزار ڈالر، دستکاری قالینوں سے 4 کروڑ ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر اور دریوں سے 62 لاکھ 2 ہزار ڈالر کمائے ہیں۔

ترک قالین بافوں نے سب سے زیادہ قالین 58 کروڑ 96 لاکھ 18 ہزار ڈالر زرِ مبادلہ کے ساتھ امریکہ کے ہاتھ فروخت کئے۔ اس کے بعد 12 کروڑ14 لاکھ 75 ہزار ڈالر کے ساتھ عراق دوسرے اور 10 کروڑ53 لاکھ 96 ہزار ڈالر کے ساتھ برطانیہ تیسرے نمبر پر رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں