راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ شب اُن کی رہائش گاہ پر گرفتار کے لیے چھاپہ مارا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ پولیس نے ہفتے کی رات ساڑھے بارہ بجے اسلام آباد میں میری رہائش گاہ پر گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، جبکہ اُس وقت میں راولپنڈی میں قائم اپنے گھر لال حویلی میں تھا۔
رات12:30بجےاسلام آباد کی پولیس نےمیرےاسلام آباد کےگھرپرریڈکیاجبکہ میں لال حویلی میں تھا۔ڈارکی آمد کےبعدپاکستان کی ریٹنگ مائنس سےکم کرکےٹرپلC+دوسری بارگری ہےساری قوم سپریم کورٹ نیب کےترمیمی آرڈینیس پرفیصلےکی منتظرہےالیکشن کی تاریخ کافیصلہ چوک چوراہےمیں ہوگایامیزپر30نومبرسےپہلےہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 22, 2022
ترجمان پولیس نے کہا کہ شیخ رشید کا بیان حقائق پر مبنی نہیں ہے، اسلام آباد پولیس نے گزشتہ رات راولپنڈی یا دارالحکومت میں کسی رہنما یا سیاسی کارکن کے گھر پر چھاپہ نہیں مارا اور نہ ہی مذکورہ سیاسی رہنما کسی احتجاج میں نظر آئے۔
اسلام آباد پولیس کے بارے میں غلط خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔اسلام آباد پولیس اپنے خلاف کئے جانے والی غلط بیانی کے بارے میں قانونی اقدامات اٹھانے کا حق رکھتی ہے۔
2/2#ICTP— Islamabad Police (@ICT_Police) October 22, 2022
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کے گھر پر چھاپے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے بارے میں غلط خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے، بے بنیاد اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پولیس قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہے۔