ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک میزائل کی یونانی پریس میں وسیع بازگشت

ترکیہ کے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل تائیفون کو یونانی پریس میں بڑے پیمانے  پر جگہ دی گئی ہے۔

ترکیہ دفاعی صنعت میں اپنی ملکی پیداوار کے ساتھ ہر گزرتے دن بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔

راکٹ سان کی طرف سے تیار کردہ مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل Tayfun کی یونانی پریس میں  وسیع پیمانے پر بازگشت سنائی دی۔

‘تا نی’ اخبار  کو  انٹرویو میں  تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی کہ یونان کے برعکس ترکیہ کی دفاعی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

‘ٹو ویما’ اخبار نے بھی طائفون کے  طے کردہ فاصلے پر زور دیا۔

سکائی ٹیلی ویژن نے اپنی خبر میں "ترکیہ نے بحیرہ اسود کے اوپر سے ایک بیلسٹک میزائل لانچ کیا” کے ساتھ اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ طائفون نے 561 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں