English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شکایت کی کوشش بے سود ہے، روس ہمیں اپنی آزادی کے دفاع سے باز نہیں رکھ سکتا: زلنسکی

القمر

یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے ملک پر روسی حملوں کے بارے میں کہا ہے کہ "ہم، یوکرین کی آزادی  کا دفاع کر رہے ہیں اور روس ہمیں اس سے باز نہیں رکھ سکتا”۔

صدر زلنسکی نے ٹیلی گرام پیج سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ روس۔ یوکرین جنگ کو شروع ہوئے 8 مہینے ہو چکے ہیں۔ روسی حملوں کے باوجود  ہم نے یوکرین کی خودمختاری کا دفاع کیا ہے اور جن یوکرینی علاقوں پر روسی فوجیں قابض ہو چُکی ہیں انہیں بھی واپس لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم اپنے ملک کی خودمختاری کا دفاع کر رہے ہیں اور روس ، ہمیں اس سے باز نہیں رکھ سکتا۔ ہم یوکرین کے چپّے چپّے کو آزاد کروا رہے ہیں”۔

صدر زلنسکی نے کہا ہے "ہم ،خیرسون، خارکیف، دونیتسک، لوہانسک، زاپوریزیا، کریمیا  اور یوکرین کے تمام مقبوضہ علاقے کو آزاد کروانے کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایک وقت آئے گا کہ پورا یوکرین آزاد  ہو گا”۔

انہوں نے کہا ہے کہ روس اور ایران بعض غیر مصدقہ دعووں کے ساتھ مغربی ممالک سے یوکرین کی شکایت کر رہے ہیں لیکن وہ اس میں ناکام ہو رہے ہیں۔ اصل میں اب دنیا روس پر اعتبار ہی نہیں کرتی ۔روس کے احساسِ ناکامی میں بتدریج  اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے شروع کر دئیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے