English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیٹو: ہم روس کے دعوے کو مسترد کرتے ہیں

القمر

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ ہم روس کے دعوے کو مسترد کرتے ہیں۔

ژینز اسٹالٹن برگ نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میں نے روس کے دعوے پر امریکہ کے وزیر خارجہ ‘لائڈ آسٹن’ اور برطانیہ کے وزیر دفاع ‘بین والس’ کے ساتھ بات چیت کی ہے۔

اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ "نیٹو اتحادی روس کے دعوے کو مسترد کرتے ہیں” روس کو  تناو میں اضافے کے لئے اس دعوے کو بطور بہانہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ ہمارا غیر متزلزل تعاون جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ روس نے دعوی کیا تھا کہ یوکرین  اپنی زمینی حدود میں، تابکاری عناصر پر مشتمل، ‘ڈرٹی بم’ استعمال کر سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے