English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ مطمئن رہے،خدشات دور کریں گے: سویڈن

القمر

 سویڈش وزیر خارجہ  توبیاس بل اسٹروم نے کہا ہے کہ  ملکی کی نئی حکومت ترکیہ  کے ساتھ نیٹومیں شمولیت کے معاہدےکی پابند رہے گی ۔

ایسو سی ایٹڈ پریس سے گفتگو کے دوران توبیاس بل اسٹروم نے  کہا کہ  نئی حکومت، ترکیہ کے  پی کےکےکے خلاف خدشات کے معاملے میں کسی  قسم کی لا پرواہی نہیں برتے گی ۔

 بل اسٹروم نے  یقین دلایا کہ ہماری پالسیاں اس بات کی غماز رہیں گی کہ ہماری سرزمین پر دہشتگردوں  کےلیے کوئی جگہ نہیں ہے ، نیٹو معاہدے کی  پابندی تمام قوانین کے دائرے میں ہونی چاہیئے۔

 سویڈش وزیراعظم اولف کرسٹرسن نے 20 اکتوبر کو کہا تھا کہ ہم ترکیہ کے سلامتی سے متعلق تمام خدشات رفع کرنے کی کوششیں تیز کریںگے۔

یاد رہے کہ  ترکیہ،سویڈن  اور فن لینڈ کے درمیان نیٹو اجلاس  کے دوران سہ رکنی معاہدہ طے کیا گیا تھا۔

 

 

 

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے