English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک مسلح افواج لیبیا کے فوجی پائلٹوں کو ٹریننگ فراہم کرے گی: حلوصی آقار

القمر

ترک مسلح افواج لیبیا کے فوجی پائلٹوں کی تربیت میں تعاون کرے گی۔

وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار  نے ان  خیالات کا اظہار گزشتہ روز دفاع اور ایرو اسپیس انڈسٹری فیئر میں    لیبیا کے وزیر اعظم اور وزیر دفاع عبدالحمید دیبے سے ملاقات  کے موقع پر کیا ۔

وزارت قومی دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کل کی ملاقات کے بعد ترکی اور لیبیا کے درمیان دو اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

آقار  اور دیبے کے درمیان طے پانے والے معاہدوں میں سے ایک لیبیا کی فضائیہ کی استعداد کار میں اضافہ بھی شامل ہے۔

"جمہوریہ ترکی اور لیبیا کی قومی اتحاد کی حکومت کے درمیان طے پانے والے  فلائٹ ٹریننگ پروٹوکول”  کا  مقصد ترک مسلح افواج  کا   لیبیا کے پائلٹوں کی تربیت فراہم کرنا ہے ۔

جبکہ دوسرے  پروٹوکول کا مقصد ترکی اور لیبیا کے درمیان موجودہ فوجی تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے