امریکا نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے مزید 3 کروڑ ڈالر امدا کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق امریکا سیلاب متاثرین کے لیے خوراک، آفات سے نمٹنے کی تیاری اور ملک میں صلاحیت بڑھانے کی کوششوں کے لیے رواں برس اب تک 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی امداد دے چکا ہے۔
پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے سندھ کے ضلع شکار پور کے دورے کے موقع پر خمیے، بیت الخلا اور حفظان صحت کی کٹوں کو سیلاب متاثرین میں تقسیم کرتے ہوئے اضافی امداد کا اعلان کیا۔
“Today, I am pleased to announce that the United States is providing an additional $30 million in response to severe flooding in Pakistan, bringing our total support to nearly $100 million this year.” -DB #AmbBlome pic.twitter.com/TZeuFtPiEf
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) October 27, 2022
