English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب کی برکس گروپ میں شمولیت کی روسی حمایت

القمر

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی عزت کرنی چاہیے۔

ماسکو میں سالانہ خطاب کے دوران روسی صدر نے کہا کہ برکس گروپ میں سعودی عرب کی شمولیت کی حمایت کرتا ہوں، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بڑھائیں گے، امریکا کو شہزادہ محمد بن سلمان کی عزت کرنی چاہیے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے، امریکی حکام کا دورہ جارحیت تھی، امریکا چین سے تعلقات خراب کرکے غلطی کر رہا ہے۔

پیوٹن نے مزید کہا کہ روس یورپ کا دشمن نہیں ہے، کبھی یورپ کے لیے بری نیت نہیں رکھی، مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ یوکرین نے کیا ہے، یورپ چاہے تو یوکرین کا مسئلہ پر امن طور پر حل ہوسکتا ہے۔

The post سعودی عرب کی برکس گروپ میں شمولیت کی روسی حمایت appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے