ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لانگ مارچ شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی رہنماؤں میں پھوٹ پڑ گئی؟

لانگ مارچ شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی رہنماؤں میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ گزشتہ روز سے شروع ہو چکا ہے اور اب اس طرح کی اطلاعات آ رہی ہیں کہ پی ٹی آئی رہنماؤں میں اختلافات پیدا ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنٹینر پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی موجودگی میں اسد عمر شدید غصے میں نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران اسد عمر کی بیرسٹر حماد اظہر اور شیخ امتیاز سے تلخ کلامی ہوئی۔ تلخ کلامی کے دوران اسد عمر نے شیخ امتیاز کو دھکا بھی دیا۔ اس ساری بحث کے دوران شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے مگر وہ خاموش تماشائی بنے رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں