صدارتی محکمہ اطلاعات نے بھی یوم جمہوریہ کے لیے ایک خصوصی ویڈیو کلپ تیار کی ہے۔
انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ ویڈیو میں ترکیہ کی قومی جدوجہد کی وضاحت کی گئی۔
ڈائریکٹر اطلاعات فخرالدین آلتون نے اپنے سوشل میڈیا پر یوم جمہوریہ کے لیے تیار کی گئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "29 اکتوبر یوم جمہوریہ مبارک ہو۔”
ادارے نے علاوہ ازیں اس موقع کی مناسبت سے ایک تھری ڈی شو بھی تیار کیاہے۔ جسے انقرہ اور استنبول کے تاریخی مقامات پر ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق 8 بجکر 23 منٹ پر’ ترکیہ صد سال” کے مرکزی خیال کے ساتھ دکھایا جائیگا۔
