امریکہ کے خلائی ادارے ناسا کے محکمہ ‘سولر ڈنامکس آبزرویٹری’ نے مسکراتے ہوئے سورج کی تصویر شئیر کی ہے۔
‘سولر ڈنامکس آبزرویٹری’ نےسوشل میڈیا سےجاری کردہ تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ آج آبزرویٹری نے مسکراتے ہوئے سورج کی تصویر اتار لی ہے۔ الٹرا وائلٹ شعاعوں میں سورج کی سطح پر دکھائی دیتے دھبے کورونل شگافوں کے طور پر پہچانے جاتے اور شمسی سطح کے وہ علاقے ہیں جہاں سے تیز رفتار شمسی جھونکے خلاء میں پھیلتے ہیں”۔
