چین کی جانب سے خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے لیے ماڈیول روانہ کردیا گیا ہے۔
چین کے صوبے ہینان سے خلائی اسٹیشن کے ماڈیول مینگٹیان کو لانگ مارچ فائیو بی راکٹ کے ذریعے زمین کے مدار کی جانب روانہ کیا گیا۔
آٹھ منٹ کی پرواز کے بعد ماڈیول راکٹ سے الگ ہوکر مخصوص مدار میں داخل ہوگیا جس کے بعد لانچ مشن کو کامیاب قرار دیا گیا۔
تئیس ٹن وزنی ماڈیول ایک لیبارٹری ہے جس سے T کی شکل کا خلائی اسٹیشن مکمل ہوجائے گا۔
چین اپنے خلائی اسٹیشن کو دسمبر 2022 تک فعال کرنے کا خواہشمند ہے اور اس حوالے سے مزید 2 مشنز آئندہ چند ہفتوں میں بھیجے جانے کا امکان ہے۔
اس اسٹیشن کی تعمیر کے لیے چین کی جانب سے اب تک کئی انسان بردار مشن بھیجے گئے ہیں۔
اس اسٹیشن کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد توقع ہے کہ اس کی زندگی پندرہ سال کی ہوگی جس پر ہر سال دو انسان بردار اور دو کارگو مشنز بھیجے جائیں گے۔
خیال رہے کہ چین اپنے خلائی پروگرام پر گزشتہ چند سالوں سے بہت زیادہ توجہ دے رہا ہے اور چین امریکہ کے بعد خلائی پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے جو روس اور جاپان سے بھی زیادہ مشن خلا میں بھیج رہا ہے
