English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر رجب طیب ایردوان کا برازیل  کے نو منتخب صدر لولاا دا سلوا کو مبارکباد کا پیغام

القمر

صدر رجب طیب ایردوان نے لولا دا سلوا کو کو ٹیلی فون کرتے ہوئے  برازیل  کے نئے  صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایردوان نے برازیل کے صدر منتخب ہونے والے لولا دا سلوا کو مبارکباد دی اور ان کی نئی مدت ملازمت میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا  ہے۔  نئے  صدر یکم جنوری  سے اپنے اختیارات  حاصل کریں گے۔

صدر ایردوان  نے کہا ہے  وہ سمجھتے ہیں کہ دوطرفہ تعلقات، جنہیں انہوں نے 2010 میں مل کر "اسٹریٹجک پارٹنرشپ” کی سطح پر پہنچایا تھا، ان کے   نئے دور میں مزید ترقی کریں گے، صدر ایردوان نے کہا کہ  یہ دو بڑے ممالک  جو  G-20 رکن  بھی ہیں  کے  درمیان تعاون  اور  عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے حوالے سے سمت کا تعین بھی کرے گا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے