وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وزارت کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق اس ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں وزرا نے، غلہ راہداری، قفقاز میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت اور 3+3 علاقائی تعاون کے پلیٹ فارم (ترکیہ، آذربائیجان، آرمینیا، روس، جارجیا، ایران) پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
چاووش اولو نے اپنے ایرانی اور پاناما کے ہم منصبوں کے ساتھ بھی فون پر بات چیت کی۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان کے ساتھ دو طرفہ اور علاقائی معاملات پر غور کیا گیا ہے تو چاوش اولو نے پاناما کی نو منتخب وزیر خارجہ جنینا من کومو کو نیا عہدہ سنبھالنے کی مبارکباد دی ہے۔
