ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلپائن میں ٹراپیکل طوفان کی تباہ کاریاں

فلپائن میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 132 ہوگئی۔

نیشنل سینٹر فار ڈیزاسٹر اینڈ رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ کی جانب سے دیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 25 لاکھ افراد نالگے ٹراپیکل  طوفان سے متاثر ہوئے اور 8 لاکھ 66  لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان آفات میں جن میں کم از کم 132 افراد جان کی بازی ہار گئے، 100 سے زائد افراد زخمی اور 33 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

فلپائن کے صدر مارکوس جونیئر نے شہر ماگوئینداناؤ کا فضا سے سروے کیا جہاں اس آفت کی وجہ سے سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا۔

نا مساعد  موسمی حالات کے باعث   منیلا  کے  بین  الاقوامی   ہوائی اڈے سے ایک سو سے زائد پروازوں کو  منسوخ کر دیا گیا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں