English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اورنج ٹرین کی طرز پر کراچی سرکلر ریلوے ٹریک کا منصوبہ سی پیک کا حصہ بنایا جائے گا

القمر

لاہور: لاہور اورنج ٹرین کی طرز پر کراچی سرکلر ریلوے کے جدید ٹریک کا منصوبہ سی پیک کا حصہ بنایا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے کے جدید ٹریک کا منصوبہ 292 ارب 38 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران کراچی سے پشاور تک ریلوے کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے معاہدے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 ارب 85 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے ریلوے کا نظام بہتر بنایا جائے گا۔ دورے کے دوران اے ائی ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالرز کا معاہدے اور چین سے 6 ارب 30 کروڑ ڈالرز کا قرض رول اوور ہونے کا بھی امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے