English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سینئرافسر کی گاڑی گھر کے باہرسے چوری

القمر

 کراچی: گلستان جوہر سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سینئرافسر کی گاڑی گھر کے باہر سے چوری کرلی گئی۔

شاہراہ فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہربلاک 13کومکس کالج کے قریب مکان نمبراے آئی 70میں رہائش پذیر وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سینئرافسرمحمد علی راہی کی گاڑی چوری کرلی گئی جب کہ گاڑی چوری کیے جانے کی واردات کامقدمہ شاہراہ فیصل تھانے میں درج کرلیا گیا۔

مدعی کے مطابق رات ایک بجے گاڑی گھر کے باہرکھڑی کی تھی نامعلوم ملزم میری گاڑی چوری کر کے لے گیا، کام کے سلسلے میں حیدرآباد گیا تھا واپس آیا توگاڑی موجود نہیں تھی، پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے