English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنسی ہراسگی میں ملوث ملزمان گرفتار

القمر

 اسلام آباد: ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل راولپنڈی نے جنسی ہراسگی میں ملوث  ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے زیر حراست ملزمان احتشام علی اور تصور علی کو شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر / ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث پایا۔

حکام کے مطابق ملزمان شکایت کنندہ کو بلیک میل بھی کر رہے تھے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کے موبائل فونز سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے