وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دو روزہ دورہ چین کے بعد مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور چین کی قیادت نے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اور دونوں ممالک کی دوستی کے خلاف ہر طرح کے خطرات اور عزائم کو ناکام بنانے، سماجی و اقتصادی ترقی سمیت تمام شعبوں میں تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم اظہار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ‘اے پی پی’ کے مطابق عوامی جمہوریہ چین اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے یکم سے 2 نومبر تک عوامی جمہوریہ چین کا سرکاری دورہ کیا، یہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا چین کا پہلا دورہ تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دو روزہ دورہ چین میں صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔
مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم نے اسٹیٹ کونسل کے وزیراعظم لی کی کیانگ کے ساتھ بات چیت کی اور نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین لی ژان شو سے ملاقات کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف چین کا کامیاب دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے پاکستان واپس روانہ۔ بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اعلی سطحی چینی حکام اور پاکستانی سفارت خانے کےوزیرِ اعظم کو رخصت کیا۔#PMShehbazinChina #PakPMInChina#SharedDestiny 🇨🇳 🇵🇰 pic.twitter.com/FcTZygX0Oa
— PML(N) (@pmln_org) November 2, 2022
