English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرین: روس کی چال بیکار ثابت ہوئی ہے، اناج کی ترسیل جاری رہے گی

القمر

یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے کہا ہے کہ ہم نے بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے کی رُو سے ملک سے اناج کی برآمد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

زلنسکی نے ٹیلی گرام پیج سے ویڈیو پیغام میں، ملکی اناج کی برآمد کے دوام کے لئے، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے بھی اناج کی ترسیل کے دوام کی حمایت کی ہے۔

زلنسکی نے کہا ہے کہ "اناج کی ترسیل جاری رہے گی۔ یہ ہمارے ملک اور دنیا بھر کے لئے ایک اہم سفارتی نتیجہ ہے ۔ روس کی چال بیکار ثابت ہوئی ہے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ صدر ایردوان کے ساتھ ملاقات میں ہم نے، بحیرہ اسود کی سلامتی، کریمیا پلیٹ فورم سے متعلقہ کاروائیوں اور یوکرینی جنگی قیدیوں کی واپسی جیسے موضوعات پر بھی بات چیت کی ہے۔

زلنسکی نے کہا ہے کہ "ہمیں سب قیدی یاد ہیں اور ہم سب کو آزاد کریں گے۔ روس نے یوکرین سے سکیورٹی ضمانتیں طلب کی ہیں۔ ماسکو انتظامیہ جنگ کے آغاز سے قبل امریکہ سے بھی اس سے مشابہہ ضمانتیں طلب کر چکی ہے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ ” روس کا روّیہ نہ صرف اس کی ناکام جارحیت کا بلکہ متحد ہونے کی صورت میں ہمارے کس قدر طاقتور ہونے  کا بھی عکاس ہے”۔

صدر ولادی میر زلنسکی نے کہا ہے کہ "ہم، یوکرین کی آزادی کے لئے، جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہم ضمانت دیتے ہیں کہ پورا یوکرین آزاد ہو گا اور آزاد رہے گا”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے