یوکرین نے، روسی حملوں میں ہائی وولٹیج الیکٹرک سپلائی لائنیں متاثر ہونے کے بعد، زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ میں لوڈ شیڈنگ کا اعلان کر دیا ہے۔
یوکرین کی سرکاری جوہری انرجی ایجنسی ‘انرجو ایٹم ‘ نے زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کی صورتحال کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روسی حملوں کی وجہ سے پاور پلانٹ کی باقی ماندہ ہائی وولٹیج لائنوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس وقت صرف ڈیزل جنریٹر کام کر رہے ہیں اور ان جنریٹروں کے چلتا رہنے کے لئے بھی صرف 15 روزہ ایندھن رہ گیا ہے۔
زاپوریژیا تنصیب کے پانچویں اور چھٹے بلاک کو ٹھنڈا کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے شروع کر دئیے تھے۔
