English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: ہم پورے آپریشنل فیلڈ کو کنٹرول میں لینے کے قریب ہیں

القمر

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ عراق کے شمال میں جاری پنجہ۔ کلید آپریشن میں اس وقت تک 429 دہشت گردوں کو غیر فعال بنایا جا چُکا ہے۔

آقار نے ضلع حقاری میں سرحدی یونٹوں  کے دورے کے بعد زاپ کے علاقے میں جاری پنجہ۔ کلید آپریشن میں شامل یونٹوں کے کمانڈروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔

کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "ہم پورے آپریشنل فیلڈ کو کنٹرول میں لینے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ہم زاپ کو دہشت گردوں سے پاک کر کے اپنی پوری سرحدوں کو محفوظ کر لیں گے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ "دہشتگردی کے خلاف ہماری جدوجہد "دہشتگردی کے جڑ بنیاد سے خاتمے ” کی اساس  پر  استوار ہے اور بڑھتی ہوئی شدت کے مقابل حملے میں پہل کے موقف کے ساتھ  جاری ہے”۔

آقار نے کہا ہے کہ اس وقت تک ہمارے جوان 540 سے زائد پناہ گاہوں اور غاروں کو  دہشتگردوں سے  صاف کر چکے ہیں۔ دہشتگردوں کی نصب کردہ 1808 بارودی سرنگیں  اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنایا جا چُکا ہے۔ اس وقت تک 429 دہشت گرد غیر فعال بنائے جا چُکے ہیں۔ ہم، پنجہ۔کلید کے پورے آپریشنل فیلڈ پر کنٹرول کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ہم زاپ کو دہشتگردوں سے پاک کر کے اپنے ملک کی پوری سرحدوں کو حفاظت میں لے لیں گے”۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ ہمارا واحد ہدف دہشت گرد ہیں۔ جس جس جگہ  دہشت گرد  موجود ہیں وہ وہ جگہ ہمارے نشانے پر ہے۔ اس کے علاوہ ہمارا اور کوئی مقصد نہیں ہے یہ بات سب کو جان لینی چاہیے۔ کُرد ہمارے بھائی ہیں اور ہم عراق اور شام سمیت اپنے تمام ہمسائیوں کی سرحدوں کا  اور خودمختاری کا احترام کرتے ہیں”۔

انہوں نے کہا ہے کہ آپریشنوں کے نتیجے میں دہشت گرد تنظیم رُو بہ زوال ہے اور ہمیں اس زوال کے واضح اشارے مِل رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے