دور حاضر میں سائنس نے یقینی طور پر بہت ترقی کر لی ہے اور انسان تحقیق و تسخیر کے زینوں کو سلسلہ وار طے کرتا چلا جا رہا ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے طبی سائنس کا ایسا کرشمہ کر دکھایا ہے کہ اس پر سائنس کے تمام شعبے انگشت بدنداں ہیں۔
نیادور کے ایگزیکٹو ایڈیٹراور معروف صحافی مرتضی سولنگی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر سابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ طبی سائنس کا نیا کرشمہ۔حماد ہوئینگا کے مطابق عمران خان کی شہ رگ اس کی ٹانگ کے اندر ہے۔
طبی سائنس کا نیا کرشمہ۔
حماد ہوئینگا کے مطابق عمران خان کی شہہ رگ اس کی ٹانگ کے اندر ہے۔
😜 pic.twitter.com/Gy0qyOhYiT— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) November 4, 2022
ٹویٹر پر شیئر کی گئی 14 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حماد اظہر ایک صحافی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی طبیعت کے حوالے سے تفصیلات بتا رہے ہیں۔
ویڈیو میں حماد اظہر کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ عمران خان صاحب بالکل ٹھیک ہیں۔وہ بال بال بچے ہیں۔ ان کی ٹانگ کی جو شہ رگ (آرٹری) ہےگولی اس سے کچھ سینٹی میٹر دور جاکر رکی ہے۔
یادرہے کہ گردن میں ایک اہم رگ ہوتی ہےجس پر زندگی کا انحصار ہوتا ہے۔ اگر اس رگ کو کاٹ دیا جائے یا کوئی نقصان پہنچے تو انسان کی موت واقع ہو سکتی ہے۔ اسی رگ کو شہ رگ کہا جاتا ہے۔
